اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے ایک پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں ناول کورونا وائرس کی وبا (کووِڈ 19) کے تیز رفتار پھیلاؤ کے پیشِ نظر خدشہ ہے کہ امریکہ اس وبا کا اگلا سب سے بڑا عالمی مرکز (ایپی سینٹر) بن جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کا پہلا مریض 30 جنوری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد سے اب تک وہاں 54,881 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں 782 اموات بھی شامل ہیں جبکہ صحت یاب ہوجانے والوں کی تعداد صرف 378 ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی ترجمان کا کہنا ہے کہ " ہم امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں تیز رفتار اضافہ دیکھ رہے ہیں " لہذا یہ اس عالمی وبا کا اگلا مرکز بن سکتا ہے۔
25 مارچ 2020 - 07:47
News ID: 1020315
عالمی ادارہ صحت کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے کہا ہے کہ امریکہ میں ناول کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور امریکہ کے اس عالمی وبا کے سب سے بڑے مرکز بننے کا خدشہ ہے۔